پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مزید وقت نہ ضائع کیا جائے ، علاج کے لئے فوراً یہ کام کیا جائے، شہباز شریف نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے اہم مشورہ دے دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک میں کورونا سے بچاو، تحفظ، علاج کے لئے جامع پالیسی اپنائی جائے، مزید وقت ضائع نہ کیاجائے،مرکزی اور صوبائی سطح پر کورونا کی مانیٹرنگ کا نظام قائم کیاجائے،کورونا سے نمٹنے میں پروفیشنل ایڈوائس کے لئے چین سے رابطہ کیاجائے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ منحرف ارکان کو دس دس کروڑ دینے کے بجائے کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مناسب فنڈز مختص کئے جائیں،

میں باربار خبردار کرکے اور توجہ دلاکر حکومت کو اس کے فرض کا احساس دلارہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے باتوں، بیانات، دعووں اور پریس کانفرنسوں کے بجائے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کورونا کے بڑھتے خطرات میں ابھی تک مرکزی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی اور سندھ حکومت کو شاباش ہے کہ انہوں نے کورونا خطرات میں عوام کی جان بچانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…