پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران میں کرونا وائرس کے ایک ہی دن میں 1200 سے زائد کیسز رپورٹ، اموات کی تعداد 700سے تجاوز کر گئی

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 724 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 24گھنٹو ں کے دوران ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 113ہے۔ ایران حکومت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1209 نئےکیس انٹر ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 724 ہوگئی ہے۔ ایرانی محکمہ صحت کے عہدیدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ

ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 13938ہوگئی ہے۔دوسری جانب ایران میں چین سے پھیلنے والے کروناوائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 611 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ایک نشری نیوزکانفرنس میں کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میں 1365 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔یوں اب تک ایران میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 12729 ہوگئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں میں 43 سو سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ترجمان کے مطابق نئے کیسوں میں 347 کا تعلق صوبہ تہران ، 155 کا اصفہان اور 134کا شمالی علاقے البرز سے ہے۔انھوں نے قبل ازیں خبردار کیا تھا کہ ایران کے نئے سال نوروز کے 20 مارچ کو آغاز سے قبل مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انھوں نے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے سفر کو محدود کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہلک وائرس سے بیمار پڑنیوالوں کی شرح بدستور بڑھتی جارہی ہے

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…