منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے متاثرہ افرادمیں صحت یاب ہونے کے بعد انتہائی اہم کمزوری، حیرت انگیز تبدیلیاں ہونے کا بھی سنسنی انکشاف

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ (این این آئی) ہانگ کانگ ہاسپٹل اتھارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئے نوول کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کے پھیپھڑے کمزوری کا شکار ہوسکتے ہیں اور کچھ افراد کو تیز چلنے پر سانس پھولنے کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپتال نے یہ نتیجہ کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے ابتدائی مریضوں کا جائزہ لینے کے بعد نکالا۔ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ 12 میں سے 2 سے تین مریضوں کے پھیپھڑوں کی گنجائش میں تبدیلیاں آئیں۔

ہسپتال کے انفیکشیز ڈیزیز سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اوئن تسانگ تک ین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان افراد کا سانس کچھ تیز چلنے پر پھول جاتا ہے، جبکہ مرض سے مکمل نجات کے بعد کچھ مریضوں کے پھیپھڑوں کے افعال میں 20 سے 30 فیصد کمی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرض کے طویل المعیاد اثرات کا تعین کرنا ابھی تو قبل از وقت ہے مگر 9 مریضوں کے پھیپھڑوں کے اسکین میں شیشے پر غبار جیسا پیٹرن دریافت ہوا، جس سے عضو کو نقصان پہنچنے کا عندیہ ملتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ان مریضوں کے مزید ٹیسٹ کرکے تعین کیا جائے گا ان کے پھیپھڑوں کے افعال اب کس حد تک کام کررہے ہیں جبکہ پھیپھڑوں کی مضبوطی کے لیے فزیوتھراپی کا انتظام بھی کیا جائیگا۔ڈاکٹر نے بتایا کہ صحت یاب مریض مختلف ورزشوں جیسے سوئمنگ سے اپنے پھیپھڑوں کو بتدریج مکمل صحت یاب ہونے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ہانگ کانگ میں اب تک 131 کیسز سامنے آئے ہیں، 3 ہلاک اور 74 صحت یاب ہوکر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ جمعے (13 مارچ) کی سہ پہر تک کورونا وائرس سے دنیا کے مختلف ممالک میں ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے 68 ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 4925 ہلاکتیں ہوئی ہیں،پاکستان میں اب تک 21 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 2 صحت یاب ہوچکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کووڈ 19 کے شکار 80 فیصد افراد میں اس کی شدت زیادہ نہیں ہوتی اور صحت یابی کا امکان زیادہ ہوتا ہے تاہم معمر افراد یا کسی بیماری کے شکار لوگوں میں اس کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…