اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

واشنگٹن ڈی سی میں کرونا وائرس کے چھ کیس، ہنگامی حالت کا اعلان

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)ڈسٹرکٹ کولمبیا میں کرونا وائرس کے چھ نئے کیس سامنے آنے کے بعد واشنگٹن ڈی سی کی میئر، موریل اِی باؤزر نے وفاقی دارالحکومت میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا ہے۔ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد میئر کو متاثرین کو لازمی طبی قرنطینہ میں ڈالنے کا اختیار حاصل ہوگیا جب کہ انھوں نے اشیائے ضروریہ کے نرخ میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔باؤزر کے اس اعلان سے

چند ہی گھنٹے قبل مارچ کے آخر تک منعقد ہونے والے تمام عوامی اجتماعات کو منسوخ کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کی خاطر دوسروں سے ملنے سے احتراز کریں، خاص طور پر وہ لوگ جو مقامی گرجا گھر میں گئے ہوں جس کلیسا کے حلقے کے رہنے والے یا چرچ کے عملے کے دو ارکان سے ملے ہوں، جن میں کرونا وائرس کا مثبت ٹیسٹ آیا ہے۔ڈی سی کے صحت کے سربراہ، لکواندرا نسبت نے کہا کہ ایسے میں جب کہ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے کم از کم دو باسیوں کو وائرس لگنے کی تصدیق ہو گئی ہے، یہ خدشہ ہے کہ کہیں یہ وائرس ایک سے دوسرے فرد کو نہ لگے۔ وائرس لگنے کے اسباب کا ابھی تعین نہیں ہو سکا۔علاقے کی تنظیمیں، جن میں گرجا گھر سے لے کر کھیلوں کی پیشہ ورانہ ٹیمیں شامل ہیں، اس کے چیلنج سے نبردآزما ہونے کی تگ و دو کر رہی ہیں۔چرچ کے قائدین اور ڈسٹرکٹ، میری لینڈ اور ورجینیا کے سینکڑوں چرچ، جن میں نیشنل کیتھڈرل شامل ہے، وہ آئندہ دو ہفتوں تک بند رہیں گے۔حکام نے بتایا کہ سالانہ چیری بلاسم کا فیسٹول، جس کا مارچ کے آخر میں افتتاح ہونا تھا، ان ساری تقاریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جس میں ٹائیڈل بیسن کا خیرمقدمی علاقہ اور پتنگ بازی کا میلہ سب شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ وارنر تھیٹر میں مجمع اکٹھا کرنے کی بجائے افتتاحی تقریب کو براہ راست اسٹریم کیا جائے گا۔‎

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…