نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے آج (جمعہ سے) تمام غیرملکی سیاحوں کے ویزے معطل کردیئے، بھارت جانے والے مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدام جان لیوا کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، بھارت پہنچنے والے
تمام بھارتیوں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا، اطلاق 15 اپریل تک جاری رہے گا۔بھارتی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ انتہائی ضرورت کے علاوہ بیرون ملک سفر نہ کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ 4 دنوں کے دوران بھارت میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دگنی ہوکر 60 سے زائد ہوگئی ہے۔