ایران (نیوز ڈیسک) ایران نے بھارت سے مسلمانوں کے قتل عام اور مساجد کا نقصان رکوانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایرانی مجلس خبرگان کے اجلاس میں حکام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ بھارت میں مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نقصان پہنچانے پر دل گرفتہ ہے اور نئی دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام پر دل افسردہ ہے۔ مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مسلمانوں کو بھارت میں تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے قتل عام کو روکا جائے۔
موقف اختیار کیا گیا کہ یہ قتل عام تب شروع ہوا جب امریکی صدر بھار ت کے دورے پر تھے، بھارتی میڈیا نے اس کی بالکل کوریج نہیں کی جس کی وجہ سے یہ مسئلہ عالمی سطح پر بلند نہ ہو سکا۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ انتہا پسند تنظیموں کو قتل عام کرنے پر مجبور کرنے میں کچھ سیاسی شخصیات ملوث ہیں، اس لئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مسلمانو ں پر ہونے والے ظلم کو روکا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔