پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

اللہ تعالی نے عورت کو ماں کی صورت اپنے تعارف کا ذریعہ بنایا،اس سے بڑا مقام اور عزت اور نہیں ہوسکتی، شہباز شریف نے شاندار پیغام دے دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کے بغیر زندگی نامکمل اور تصویر کائنات بے رنگ ہے، ماں، بہن، بیٹی، بیوی کی صورت میں خواتین کی موجودگی سے ہی انسانی رشتے ناطے وجود میں آتے ہیں،اللہ تعالی نے عورت کو ماں کی صورت اپنے تعارف کا ذریعہ بنایا ہے جس سے بڑا مقام، احترام، تعارف اور عزت اور نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو بے پناہ عزت اور حقوق عطا کئے ہیں، ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھ کر اللہ تعالی نے عورت کے مقام اور احترام کو واضح کردیا ہے۔ آقائے محترم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کی عزت و احترام کا ہمیں بہترین نمونہ اور رہنمائی عطا فرمائی ہے،امہات المومنین، حضرت فاطمتہ الزہرا اور اہل بیت اطہار ہمارے لئے رہنمائی کی بہترین مثالیں ہیں،خواتین نے تحریک پاکستان میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا،مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کے ہمراہ خواتین کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے،الحمداللہ آج ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں،دفاع سے تجارت، تعلیم وطب سے لے کر سائنس و ٹیکنالوجی اور صحافت تک ہر شعبے میں خواتین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہماری نصف زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے،عورت کی تعلیم، اچھی صحت اور معاشی طور پر بااختیار ہونا کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے،عورت معاشرے کے رویوں، برتاؤ اور ہمارے اس سے سلوک کا آئینہ ہے، کوئی خامیاں نظر آتی ہیں تو ہمیں اپنی انفرادی واجتماعی اصلاح پر توجہ دینا ہوگی،انتشاراور الزام تراشی سے بچا جائے، مہذب انداز میں مکالمہ، رائے کے اظہار اور علم و آگہی کے پرچار کی آزادی لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں،یقین دلاتے ہیں کہ اللہ تعالی نے دوبارہ موقع دیا تو خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات کریں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…