آٹے، چینی، گھی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کسانوں کیلئے بھی بری خبر، کھاد کی فی بوری قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

14  فروری‬‮  2020

فیصل آباد (آن لائن) آٹے،چینی، گھی کے بعد کسان پر یشان،کھاد کی قیمتوں اضافہ ہوگیا، یوریا کھاد کی بوری بلیک میں 2500 روپے ہوگئی، حکومت کی جانب سے یوریا کھاد کی قیمتوں میں 400 روپے فی بوری کمی گئی تھی مگرذخیرہ اندوزوں مارکیٹ سے کھاد غائب کردی،

آن لائن کے مطابق حکومت کی جانب سے یوریا کھاد کی قیمتوں میں 400 روپے فی بوری کمی ہونے کے بعد ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو گئی، کمی بعد کھاد کی بوری قیمت 1500روپے ہونی چاہئے تھی،مارکیٹ سے مقررہ نرخوں پر کھاد غائب ہے اور بلیک میں 1900سے 2500 روپے فی بوری فروخت ہورہی ہے جس کے باعث کاشتکار ذخیرہ اندوزوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں،کسانوں کے ہزاروں ایکڑ رقبہ پر گندم کی فصل کیلئے یوریا کھاد کی بہت ضرورت ہے لیکن مجبور کسان آج بھی مارکیٹ سے بلیک میں مہنگی کھاد خرید نے پر مجبور ہیں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث کاشتکار فصلوں کو کھاددینے سے محروم ہوگئے ہیں، حکومت کی جانب سے کھادکی قیمتوں میں کمی کاسارافائدہ کھاد ڈیلروں نے اٹھانے کیلئے کھاد ذخیرہ کرکے اسے بلیک میں فروخت شروع کر دی ہے۔ صوبہ بھرکے کسی ایک ڈیلرسے بھی کھادحکومتی قیمت پر نہیں مل رہی، کاشتکارفصلوں کے لئے بلیک میں خریدنے پرمجبور ہیں ,حکومت کسانوں کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…