اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں رجب طیب اردوان پاکستان میں الیکشن جیت جائینگے۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کے آغاز میں کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ سے رجب طیب اردوان کے خطاب کے بعد میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ پاکستان میں اگلا انتخاب جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے حکومتی بینچز
کو بینچز بجاتے ہوئے دیکھا ہے لیکن آج تک اپوزیشن بینچوں کے اراکین کو ڈیسک بجا کر تقریر کو سراہتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا جو مجھے آج دیکھنے کا موقع ملا۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ مسلم دنیا کے مسائل کے حل کے لیے آپ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے سبب پاکستان کے عوام سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر آپ کو کتنا پسند کرتے ہیں۔