منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

شاہی خاندان کی ایک اور بہو نے علیحدگی اختیار کر لی

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ( آن لائن )ملک برطانیہ کے نواسے کی بیوی نے طلاق مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے شاہی گھرانے کو کسی کی نظر لگ گئی ہے۔ملکہ برطانیہ کے نواسے پیٹر فلپس کی بیوی آٹم نے علحیدگی اختیار کر لی ہے۔ملک برطانیہ کی بیٹی شہزادی این کے بیٹے شہزادہ پیٹر فلیس سے ان کی بیوی آٹم نے اچانک طلاق مانگ لی۔ملکہ کے نواسے کی بیوی کا علحیدگی کے بعد

ممکنہ طور پر کینیڈا واپس جانے کا ارادہ ہے۔42 برس کے ملکہ برطانیہ کے نواسے شہزادہ پیٹر فلپس کی شادی 12 برس پہلے ہوئی تھی،ان دونوں کی دو کمسن بیٹیاں بھی ہیں۔شاہی خاندان میں اور جوڑے کے ٹوٹنے پر برطانوی تجزیہ نگاروں کی رائے ہے کہ شہزاد ہیری اور میگھن مارکل کے شاہی خاندان چھوڑنے کا آٹم پر بہت اثرا پڑا ہے،جب کہ شہزادے بھی بیوی کے اچانک طلاق مانگنے پر حیران ہیں۔بہو آٹم کے طلاق مانگنے پر ملکہ برطانیہ اور شہزادہ چارلس اپ سیٹ ہیں۔واضح رہے برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو شاہی خاندان کے فعال ممبر ز کی فہرست سے باہر کردیا ہے اوربرطانوی شاہی خاندان نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل اب شاہی خاندان کے فعال ممبر نہیں رہے۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہیری اور میگھن دونوں شاہی خطاب استعمال نہیں کریں گے اور نہ ہی انہیں پبلک فنڈز ملیں گے۔اعلامیے کے مطابق ہیری اور میگھن کی جوڑی ملکہ الزبتھ کی نمائندگی بھی نہیں کر سکے گی۔جب کہ برطانوی ملکہ الزبتھ کا کہنا تھا کہ ہیری اور میگھن میرے خاندان کے محبوب ممبر رہیں گے اپنے پوتے اور اس کے خاندان کے لیے تعمیری راستہ نکال لیا ہے۔ شاہی جوڑے نے فیصلہ کیا کہ اب وہ معاشی طورپر بھی خود مختار زندگی گزاریں گے اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ شمالی امریکا میں زندگی بسر کریں گے۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بیان کے مطابق اس دوران وہ ملکہ برطانیہ، دولت مشترکہ اور اپنے بڑوں کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے جو کہ ان کے لیے باعث فخر ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے شاہی جوڑا شمالی امریکا اور کینیڈا منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جب کہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں۔#/s#‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…