جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سنچری ڈیل، 107 ارکان نے اس ڈیل کے مضمرات سے ٹرمپ کو آگاہ کرتے ہوئے وارننگ بھی دے دی

datetime 9  فروری‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی کانگرس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے 107 ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے مشرق وسطی سے متعلق نام نہاد امن منصوبے پر وارننگ دی ہے۔ ان ارکان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا مشرق وسطی کے لیے امن منصوبہ انتہائی متنازع ہے

اور اس کے نتیجے میں خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ارکان کانگرس کی طرف سے امریکی صدر کو کہا گیا کہ ان کا مشرق وسطی کے لیے امن منصوبہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مزید بدامنی اور تشدد کا باعث بنے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ معاہدہ اسرائیل کے اردن اور مصر کے ساتھ طے پائے امن معاہدوں کو بھی خطرے میں ڈال دے گا۔کانگرس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے107ارکان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مکتوب ارسال کیا جس پرانہوں نے دستخط ثبت کیے ہیں۔انہوں نے امریکی صدر کو خبردار کیا کہ ان کا مشرق وسطی امن منصوبہ سنچری ڈیل تنازع کے حل کے بجائے مزید بدامنی کا باعث بنے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ یک طرفہ اقدامات سے تنازع فلسطین کے حل کے بجائے تنازع میں مزید شدت آسکتی ہے۔ اسرائیل کو غرب اردن اور وادی اردن کے علاقوں کو یک طرفہ طور پر اسرائیل میں ضم کرنے کے اقدامات سے سختی سے گریز کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…