منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جبری حجاب مخالف تین لڑکیوں کو اتنی بڑی سزا سنا دی گئی کہ سن کر ان کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کی ایک عدالت نے حکومت کی طرف سے نافذ کردہ حجاب سے متعلق جبری قانون کی مخالفت کرنے والی تین خواتین کو 31 سال قید کی سزا سنادی۔عرب ٹی وی کے مطابق حجاب کی مخالفت پر جیل کی سزا پانے والی سماجی کارکنوں میں یاسمین آریانی، منیرہ عرب شاہی اور موج گان کیشافارز شامل ہیں۔ ان تینوں کو ایرانی پولیس نے گذشتہ برس مارچ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر

تہران میٹرو میں خواتین میں پھول تقسیم کرنے کے بعد حراست میں لیا تھا۔ان تینوں خواتین کے وکیل امیر رئیسیان نے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان کی تینوں موکلات پر فحاشی کو فروغ دینے اور ملک میں جبری حجاب کے قانون کی خلاف ورزی کر کے فساد فی الارض کی مرتکب ہونے کا قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ خواتین سے تفتیش کے دوران ان سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔خیال رہے کہ تہران پولیس نے گذشتہ برس بتایا تھا کہ اس نے فروری 2019ء میں تہران کی شاہرائوں پر اپنے دوپٹے سر سے اتار کر پھینکے یا انہیں لاٹھیوں پر لہرانے کے الزام میں 29 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے حال ہی میں جاری کردہ ایک بیان میں ایران میں زیر حراست خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر سخت احتجاج کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…