لندن (این این آئی)لندن کے مہنگے ترین شاپنگ مالز میں سے ایک ہیرڈز میں 16 ملین پاؤنڈز اڑانے والی خاتون نیشنل کرائم ایجنسی کے خلاف اپنی اپیل ہار گئیں جس کے بعد وہ لندن کے مہنگے علاقے میں اپنا عالیشان گھر گنوا سکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ضمیرہ حاجی ایوا برطانیہ میں انسداِدِ بدعنوانی کے قانون ان ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر (وہ دولت جس کی وضاحت نہ کی گئی ہو) کی زد میں آنے والی پہلی فرد ہیں اور لندن میں اپنا 15 ملین پاؤنڈ کا گھر اور ایک گالف
کورس بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ضمیرہ حاجی ایوا کو یہ بتانا ہوگا کہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی جس سے انہوں نے ہیرڈز کے نزدیک ایک بنگلہ اور برک شائر میں ایک گولف کورس خریدا۔ضمیرہ حاجی ایوا کے شوہر ایک بینکر ہیں اور غبن کے جرم میں آذربائیجان کی جیل میں قید ہیں۔ یہ دونوں میاں بیوی کسی بھی طرح کے غلط کام کی تردید کرتے ہیں اور ضمیرہ حاجی ایوا پر برطانیہ میں ابھی تک کسی معاملے میں فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔