منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پابندیوں نے ایران کا گلا گھونٹ دیا، ایک ڈالرمنتقل کرنا بھی مشکل

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہاہے کہ امریکی پابندیوں نے ایرانی معیشت کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا ہے اور ہم بنکوں پر عاید کردہ پابندیوں کی وجہ سے ایک ڈالر بھی اندرونِ ملک نہیں لا سکتے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی نائب صدر اسحاق جہاںگیری نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی ایرانی بنکاری نظام پرعاید کی گئی

پابندیوں سے ایران ایک ڈالر بھی بیرون ملک سے نہیں سکتا۔ حتیٰ کہ ہم بیرون ملک اپنی رقوم بھی نہیں لا پا رہے ہیں۔ایک بیان میں جہانگیری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے عاید سخت ترین پابندیاں تمام ممالک کو ماننا پڑتی ہیں لیکن امریکا کی پابندیاں بعض اوقات اقوام متحدہ یا یورپی یونین سے زیادہ اہم ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل پر عائد پابندیاں اب تک کی سب سے زیادہ سخت پابندیاں ہیں۔ آج ہمیں امریکی پابندیوں کا سامنا ہے اور ان پر پوری دنیا میں نافذ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ہمارے تیل بردار جہازوں کا تعاقب کیا جاتا ہے اور انہیں روکنے والے ممالک کے عہدیداروں سے امریکی رابطے کرتے ہیں۔انہوں نے سوئٹرزلینڈ کے توسط سے ایران کو ادویات کی فراہمی کو امریکی پروپیگنڈہ قرار دیا اور کہا کہ امسال ایران میں تین ارب ڈالر کی ادویات لائی گئی ہیں اور ہم نے اس کے پیسے ادا کیے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…