جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف نے برطانوی صحافی کا چیلنج قبول کرلیا،صحافی اور اخبار کیخلاف مقدمہ دائر، صحافی کو کس نے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ بھی کر دیا

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا چیلنج قبول کرلیا اور ان کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں مقدمہ بھی دائر کردیا۔لندن میں اپنے وکلا الاسڈیئر پیپر اور انٹونیا فوسٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بغیر ثبوت کے سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش تھی۔

شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ یہ واضح ہے کہ اس صحافی کو پاکستان تحریک انصاف حکومت نے استعمال کیا ہے اور اسے خفیہ تحقیقاتی رپورٹس تک رسائی دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر ہونے والی اعلی سطح کی تحقیقات کے تبدیل کردہ نتائج ڈیوڈ روز کو دکھائے گئے۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران لیگی صدر کے وکیل الاسڈئیر پیپر کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی کوئنز بینچ ڈویژن نے اخبار اور صحافی کو نوٹس جاری کردیے۔انہوں نے بتایا کہ اخبار کی طرف سے معقول جواب نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا۔الاسڈئیر پیپر کا کہنا تھا کہ رائل کورٹ آف جسٹس میں مقدمہ شروع ہونے میں 9 ماہ سے ایک برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔الاسڈئیر پیپر نے کہا کہ ڈیوڈ روز نے اخبار اور سوشل میڈیا پر شہباز شریف کے خلاف خرد برد کے بے بنیاد الزامات لگائے جبکہ میرے موکل پہلے ہی اخبار کے بے بنیاد دعوں کو رد کرچکے ہیں۔انہوں نے بھی شہباز شریف کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی صحافی کا آرٹیکل سیاسی مقاصد کے لیے لیگی صدر کے خلاف چلائی گئی مہم کا حصہ تھا۔الاسڈئیر پیپر نے واضح کیا کہ شہباز شریف کو اپنی ساکھ عزیز ہے، وہ ان مضحکہ خیز الزامات سے اپنا نام کلئیر کروائیں گے۔واضح رہے کہ برطانوی ٹیبلائیڈ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے اپنے ایک آرٹیکل میں دعوی کیا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے برطانیہ کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں کرپشن کی تھی۔سابق وزیراعلی پنجاب نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی صحافی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ شہباز شریف نے اخبار کو پہلا قانونی نوٹس گزشتہ برس 26 جولائی کو دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…