اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کیٹل فیڈ ایسوسی ایشن اور ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی نئی قیمت 150روپے فی لٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اس وقت دودھ کی فی لٹر سرکاری قیمت 80روپے ہے لیکن دونوں تنظیموں نے دودھ کی قیمت قیمت کو سرکاری کنٹرول سے نکال کر مارکیٹ کی طلب و رسد کی بنیاد پر آزاد چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پاکستان کیٹل فیڈز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ارشد ظفر اور ڈیر اینڈ کیٹل فارمنز ایسویسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے پریس کانفرنس میںان خیالات کا اظہار کیا ۔ دونوں تنظیموں نے کہا کہ یکم فروری تک حکومت نے دودھ کے نئے نرخ لاگو نہ کیے تو دودھ کی نئی قیمت کا اعلان کر دینگے اور اگر حکومت نے پرانے نرخوں میں دودھ کی سپلائی کیلئے سختی کی تو ہم پنجاب سمیت پورے ملک میں دودھ کی سپلائی بند کر دیں گے ۔