دبئی(نیوزڈیسک)دبئی کی لیبرکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاکہ کام کے دوران زخمی ہونے والے افرادکوملازمت سے برطرف نہ کیاجائے اورکام کے دوران زخمی ہونے والے شخص کاعلاج کے کمپنی ذمہ دارہوگی۔مریضوں کے علاج کی مدت اوران کے دوبارہ کام کرنے کی صلاحیت کافیصلہ ڈاکٹرکریںگے۔عدالت نے یہ فیصلہ ایک مصری شہری کوکام کے دوران زخمی ہونے کے بعدملازمت سے برطرف کیے جانے اوراسکومعاوضہ ادانہ کرنے پرسنایاجس نے کمپنی کے خلاف عدالت میںکیس کردیاتھا۔مصری شہری راشدکمپنی میںڈیڑھ سال سے کنٹریکٹ پر15000ہزاردرہم کے عوض انجینئرکے طورپرکام کررہاتھااورزخمی ہونے کے بعداس کاعلاج 6مہینے تک جاری رہا۔زخمی ہونے کے بعدکمپنی نے اسے ملازمت سے برطرف اوراسکی واجب الادارقم بھی دینے سے انکارکردیاتھا