دبئی (نیوزڈیسک)سرمایہ کاروں کیلئے غیرمتوقع صورتحال،دبئی میں پاکستانیوں کی موجیں ہوگئیں-۔2013اور14کے درمیان پاکستانیوں نے دبئی میں16ارب اماراتی دہم کی سرمایہ کاری کی اوردبئی میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں بھارت کے بعد پاکستانی دوسرے نمبرپررہے۔برطانوی کمپنی گلوبل پراپرٹی گائیڈکی رپورٹ کے مطابق دبئی میں پراپرٹی کی قیمتوں میں2015کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2.72فیصدکمی ہوئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروںکے لیے بہترین مواقع پیداہوگئے،2012 سے 2014کے دوران گھروںکی قیمتوں میں بھی کمی کارجحان رہاگھروں کی قیمتیں2008سے 2011کی تیسری سہ ماہی تک 58فیصدکم ہوئیں۔دبئی کی معیشت کوکہ زیادہ متنوع اورجس کاتیل پرکم انحصارہے اس میں اس سال 5فیصدکی شرح سے اضافہ متوقع ہے۔رئیل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق اس سال گھروں کی قیمت وں میں10فیصدکی کمی متوقع ہے