اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم اورفائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور8 افراد زخمی ہوگئے،لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا،2 کی حالت تشویشناک ہے، شہر بھر کے بازار اور مارکیٹیں بند کر دی گئیں اور ٹرانسپورٹ بند ہونے سے سڑکیں سنسان ہوگئیں،علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس نے علاقے گھیرے میں لیکر گومل مارکیٹ کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزشہر کے مین چوگلہ کے قریب گومل مارکیٹ میں دو گروپوں مہاجرین اور پٹھانوں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال سے لڑائی شدت اختیار کر گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور8 افراد زخمی ہوگئے ،لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو بنیادی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔واقعہ کے بعدپولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورحالات کو کنٹرول کر لیا تاہم تاجربرادری نے پٹھان گروہ کے خلاف شدید احتجاج کیا،واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیاجس سے شہر بھر کے بازار اور بارکیٹس بند ہوگئیں اور ٹرانسپورٹ بند ہونے سے سڑکیں سنسان ہوگئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بچوں کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوا اور روزانہ نوک جھونک جاری رہی تاہم بدھ کے روزدونوں گروپوں میںتنازع شدت اختیار کر گیاجس سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان،2 گروپوں میں تصادم،3 افراد جاں بحق،8 زخمی،2 کی حالت تشویشناک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے



















































