ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

روسی صدر کا 40 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جنگی بیڑے میں شامل کرنے کا اعلان

datetime 16  جون‬‮  2015
Russia's President Vladimir Putin waits for Italian Prime Minister Enrico Letta prior to a bilateral meeting on the sidelines of a G-20 summit in St. Petersburg, Russia on Thursday, Sept. 5, 2013. The threat of missiles over the Mediterranean is weighing on world leaders meeting on the shores of the Baltic this week, and eclipsing economic battles that usually dominate when the G-20 world economies meet. (AP Photo/Dmitry Lovetsky, Pool)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک ) روسی صدر ولادیمر پوٹن نے کہا ہے کہ روس اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اپنی جوہری طاقت میں اضافہ کر رہا ہے جس کے تحت رواں سال 40 بین البراعظمی بلیسٹک میزائل جنگی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔ماسکو میں ہونے والی اسلحہ کی نمائش کی تقریب سے خطاب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ نئے بیلیسٹک میزائل انتہائی جدید ہوں گے جو کسی بھی انتہائی جدید ٹیکنیکل میزائل شکن سسٹم کو بھی تباہ کرسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں امریکی اثرورسوخ تشویش ناک ہے اس لیے ضروری ہے کہ روس بھی اپنے دفاع کو مضبوط بنائے۔دوسری طرف روسی دفاع حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے مشرقی یورپ میں اپنے بھاری اسلحہ کی تنصیب کا منصوبہ عمل میں لایا تو روس اس کا بھر پور جواب دے گا۔واضح رہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے یوکرین میں روسی مداخلت کے الزامات کے بعد نیٹو اور روس کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں جب کہ نیٹو یوکرین میں اپنی فوجی طاقت بڑھا رہا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…