جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

احسن اقبال کی گرفتاری کا مقصد کس چیز کو بے نقاب ہونے سے روکنا ہے؟ احسن اقبال کی گرفتاری پر شہباز شریف نے بھی حکومت کو کھری کھری سنا دیں

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے احسن اقبال کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دیدیا ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین، پاکستان کی دوستی اور سی پیک کو مضبوط بنانے والے شخص کی گرفتاری قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

پاکستان کی خدمت کرنے والی شاندار ٹیم کے ایک اور رکن کی گرفتاری اچھی روایت نہیں ہے۔ احسن اقبال کی گرفتاری کا مقصد حکومت کی نالائقی اور نااہلی کو عوام کے سامنے بے نقاب ہونے سے روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پارٹی کی تنظیم نو اور ملک بھر میں عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے سیاسی سرگرمیاں کر رہے تھے۔ جس ادھورے منصوبے کو مکمل کرنے پر انھیں شاباش ملنا چاہیے تھی، اس میں گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔لیگی صدر نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔ جن لوگوں نے پاکستان عوام کی ایمانداری، محنت اور قومی جذبے سے خدمت کی، انہیں گرفتار کرکے اچھا پیغام نہیں دیا جا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ہر سپاہی، کارکن اور ٹیم ممبر حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ سے گھبرا کر سچ بولنے سے باز نہیں آئے گا۔ حکومت کی سی پیک، عوام اور پاکستان دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ کوئی جیل اور جھوٹا مقدمہ ہمیں عوام کے حقوق کا دفاع کرنے سے نہیں روک سکتا۔ حکومت ملک اور عوام کے مفادات کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، اس لئے سیاسی انتقام کے ذریعے توجہ ہٹانے میں مصروف ہے۔ حکومت سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمے بنانے اور جیل بھجوانے کے بجائے اہم قومی اور عوامی مسائل پر توجہ دے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…