پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا منسوخ ہوتے ہی ملائیشین وزیر اعظم ہائوس نے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا منسوخ کردیا ہے اور وہ کوالمپور میں شیڈول تین روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ملائیشیا کے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی منسوخ اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کردی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم مہاتیر محمد کو گزشتہ روز(16دسمبر) کو عمران خان کی کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے معذوری ظاہر کی۔ملائیشین وزیر اعظم کے

دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کرنے کے عمران خان کے اقدام کو سراہا جہاں پاکستانی وزیر اعظم کو کوالمپور سمٹ میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور موجودہ حالات کے حوالے سے اظہار خیال کرنا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد کستانی جریدے میں شائع غلط خبر کی بھی تصحیح کی جس میں ملائیشین وزیر اعظم سے منسوب بیان میں کہا گیا تھا کہ کوالالمپور سمٹ کا مقصد اسلامی تعاون تنظیم کی جگہ ایک متبادل پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…