کابل(نیوزڈیسک)افغان طالبان اور دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کی لڑائی میں شدت،100ہلاک،لوگ نقل مکانی پر مجبور۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق طالبان اور دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کے مابین شدید لڑائی کی وجہ سے مقامی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہے۔جھڑپوں کا یہ سلسلہ گذشتہ کئی ہفتے سے جاری ہے اور ان کی وجہ سے نقل مکانی کر کے جلال آباد پہنچنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں اتنی شدید ہیں کہ ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ علاقے میں کوئی انقلاب آ گیا ہے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ دونوں شدت پسند گروپوں کے درمیان حالیہ لڑائی میں اب تک سو افراد مارے جا چکے ہیں۔حال ہی میں افغانستان میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے ایک رہنما مولو عبدالرحیم مسلم دوست نے بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں کہا تھا کہ ان کے افغان طالبان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی ایک وجہ ان کا ہمسایہ ملک پاکستان کے مفادات کے لیے کام کرنا بھی ہے۔ دولتِ اسلامیہ افغانستان میں ایک نئی تنظیم ہے لیکن اس نے یہاں بھی وہ جنگی پالیسی اپنائی ہے جس پر عراق اور شام میں تنظیم کے جنگجو عمل کر رہے ہیںافغان حکومت تسلیم کر چکی ہے کہ دولتِ اسلامیہ افغانستان میں فعال ہے۔کسی نامعلوم مقام سے انٹرویو دیتے ہوئے مولوی مسلم نے الزام لگایا تھا کہ افغان طالبان پر پاکستان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے طالبان نے اپنا اصلی ہدف پسِ پشت ڈال دیا ہے۔خیال رہے کہ دولتِ اسلامیہ افغانستان میں ایک نئی تنظیم ہے لیکن اس نے یہاں بھی وہ جنگی پالیسی اپنائی ہے جس پر عراق اور شام میں تنظیم کے جنگجو عمل کر رہے ہیں۔حال ہی میں افغانستان میں فوج کی ایک محکمانہ رپورٹ افشا ہوئی جس کے مطابق دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں نے کم از کم دس طالبان کے سر قلم کیے ہیں
افغان طالبان اور دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کی لڑائی میں شدت،100ہلاک،لوگ نقل مکانی پر مجبور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































