بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کر لیا، دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر انتہائی قیمتی تحفہ دیا گیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کا پسندیدہ ترکش ڈرامہ سیریل ’ارتغل‘ سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کر لیا۔ترک میڈیا کے مطابق سیلال ال جنہوں نے اس مقبول ترین ڈرامہ میں عبدالرحمن کا کردار ادا کیا تھا، حال ہی میں انہوں نے 22 ویں سالانہ مسلم امریکن سوسائٹی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر اداکار سیلال ال نے ترکی اور اس ڈرامہ کے حوالے سے ایک خطاب بھی کیا۔ سیلال ال زکواۃ فاؤنڈیشن کے مہمان تھے جبکہ اس تقریب میں پورے امریکا کے مسلمان اْن سے ملنے آئے تھے اور اداکار بڑے جوش و خروش کے ساتھ سب مہمانوں سے ملے۔اس تقریب کے اختتام پر ایک میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مشہور اداکار کی مدد سے قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔اسلام قبول کرنے کے بعد میکسیکن جوڑے نے کہا کہ ہم ترکی کے ڈرامے ارتغل اور اس ملک کی دنیا بھر میں انسانی خدمت کے اقدامات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔میکسیکن جوڑے نے جب اسلام قبول کر لیا تو ترکی کے معروف اداکار نے جوڑیکو انگریزی اور ہسپانوی زبان میں قرآن پاک کا تحفہ دینے کے ساتھ ترکی کا جھنڈا بھی دیا۔ترکی کا یہ معروف ڈرامہ 13 ویں صدی میں اناطولیا میں سلطنت عثمانی کے قیام سے قبل کے دور کی کہانی بیان کرتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر اس ترکش ڈرامے کو نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ڈرامے کی اردو زبان میں ڈبنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ ترکش ڈرامہ جلد ہی اردو زبان میں ڈب ہونے کے بعد پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…