جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

انٹیلی جنس حکام کس قانون کے تحت فون ٹیپ کرتے ہیں؟ سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کے دوران سوالا ت اٹھ گئے

datetime 3  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس حکام کس قانونی اختیار کے تحت ٹیلی فون ٹیپ کرتے ہیں، انسانی وقار کا معاملہ ہے اس حوالے سے قانونی سازی ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ ریمارکس سپریم کورٹ کے دس رکنی بینچ کے رکن جسٹس منصور علی شاہ نے یہ ریمارکس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران دیے۔ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی لارجر بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی کے وکیل منیر اے ملک نے بے نظیر بھٹو کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی جاسوسی کرنا منتخب حکومت کو تحلیل کرنے کیلئے کافی ہے، بے نظیر بھٹو کیس میں سپریم کورٹ نے قرار دیا جاسوسی، ٹیلی فون ٹیپنگ اسلام کے خلاف ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا جاسوسی سے گھر کا سکون برباد ہوتا ہے، عدم تحفظ پھیلتا ہے۔ بھٹو کیس میں کہا گیا آرٹیکل 14 انسانی وقار، اور پرائیویسی کا ضامن ہے،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کیس میں بھی جاسوسی کو بنیادی حقوق سے متصادم قرار دیا گیا۔ایک موقع پرجسٹس منصور علی شاہ نے سوال اٹھایا کیا انٹیلی جنس حکام کو ایسا قانونی اختیار حاصل ہے کہ وہ فون ٹیپ کرسکیں، ایڈووکیٹ منیر اے ملک نے جواب دیا ایسے کسی قانون کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں،امریکہ میں ٹیلیفونک ٹیپ کیلئے جوڈیشل افسر کی اجازت ضروری ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ انسانی وقار کا معاملہ ہے۔

فون ٹیپ کیلئے کوئی قانون ہونا چاہیے۔ بتایا جائے جاسوسی سے کیا مراد ہے،کیا کسی کا پیچھا کرنا جاسوسی ہے یا کسی کے بیڈ روم میں کیمرے لگانا جاسوسی کے زمرے میں آتا ہے،کیا کسی عدالت کا ایسا کوئی حکم موجود ہے،منیر اے ملک نے کہا کہ میرے علم میں ایسا نہیں ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال برجستہ نے کہا کہ اس حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ایڈووکیٹ منیر اے ملک نے کہاجج اور اسکے اہل خانہ سمیت کوئی بھی جاسوسی کا نشانہ بن سکتا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے تائید کرتے ہوئے کہا کوئی بھی اسکا شکار ہوسکتا ہے۔ایڈووکیٹ منیر اے ملک نے دلائل میں مزید کہا جاسوسی کی بنیاد پر اکٹھا کیا گیا مواد عدالت اٹھا کر پھینک دے،سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور انسانی تضحیک کی بنیاد پر اکھٹے کیے گئے مواد کو تسلیم نہ کرے، ریفرنس خارج کیا جائے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا یہ بڑا اہم معاملہ ہے۔ایڈووکیٹ منیر اے ملک نے کہا ہم حقائق سے نتیجہ اخذ کررہے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ کا نام ہسپانوی زبان میں ہے یہ بات بین الاقوامی ماہر اور شکایت کنندہ وحید ڈوگر کو یہ کیسے پتہ چلی،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا آپ کل شفاف ٹرائل ایکٹ 2013 کو پڑھ کر آئیں، کیس کی سماعت کل بدھ تک ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…