جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سانحہ صفورا، 15دہشت گردوں میں سے 8شوٹر تھے ، دیگر نے ریکی کی

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سانحہ صفورہ میں گرفتار دہشت گردوں کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، دہشت گرد گروپ میں تقریبا 15 لوگ ہیں جن میں سے 8شوٹرز جبکہ دیگر ریکی اور دوسرے کام کرتے ہیں، سانحہ صفورہ کا منصوبہ گلشن اقبال کے ایک ہوٹل میں بنا، بس پر حملہ ایک دن پہلے کیا جانا تھا تاہم دہشتگردوں کے تاخیر سے پہنچنے پر حملہ ایک دن کے لیے ملتوی کردیا گیا، ذرائع کے مطابق سانحہ صفورہ کے گرفتار ملزمان کا جھوٹ پکڑنے والی مشین سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، تحقیقاتی حکام بتاتے ہیں سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردوں کا گروپ تقریبا 15دہشتگردوں پر مشتمل ہے،جن میں 7 سے 8 دہشتگرد شوٹرز ہیں جبکہ دیگر ریکی اور دیگر کام کرتے ہیں، کسی بھی دہشتگرد نے دوسرے کا گھر نہیں دیکھااورکسی کو دوسرے کا اصل نام نہیں معلوم،کوئی بھی دہشتگرد موبائل فون استعمال نہیں کرتا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سانحہ صفورہ کا منصوبہ گلشن اقبال کے ایک ہوٹل میں بنا تھا، منصوبے کا ماسٹر مائنڈ طاہر تھا اور اس سلسلے میں کئی میٹنگز ہوئی، طاہر ہر میٹنگ کا حصہ تھا، سانحہ صفورہ کے لیے ہر دہشتگرد کو مختلف پوائنٹس دیئے گئے تھے، اور حملہ ایک دن پہلے کیا جانا تھا اور تمام دہشتگرد موقع پر پہنچے بھی، تاہم دیر سے پہنچنے پر دہشتگردی کی انتہائی بھیانک واردات کو ایک دن کے لیے موخر کیا گیا، سانحہ صفورہ کی منصوبہ بندی طاہر نے ترتیب دی، ذہن میں یہ آئیڈیا انھیں گزرتے دیکھ کر آیا، سانحہ صفورہ میں 10 دہشتگرد شامل تھے جو ایک گاڑی اور موٹرسائیکلوں پر تھے۔

مزید پڑھئے:خواتین کے چہرے کی رنگت کب سرخ ہو جاتی ہے،سائنسدانو ں نے اہم رازسے پر دہ اٹھا دیا

تمام دہشتگردوں کے پاس اسلحہ تھا۔ دہشتگردوں کے پاس 2 کلاشنکوف اور 8 نائن ایم ایم پستول موجود تھے۔ بس کے اندر فائرنگ چار دہشتگردوں نے کی، جس میں ایک کلاشنکوف اور تین نائن ایم ایم پستول استعمال کیے گئے، فائرنگ میں استعمال ہونےو الی دو نائن ایم ایم پستولوں پر سائلنسر لگے ہوئے تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…