جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے  چھوٹے کاروبار کرنے والوں اور کاروباری افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

راولپنڈی (آن لائن) انکم ٹیکس یا سیلز ٹیکس کے مقاصد کے لئے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان پر کوئی چھاپہ نہیں مارا جائے گا۔ ممبر ایف بی آر کے لیول سے کم کسی کو جرمانے کی اجازت نہیں ہو گی صرف اعلیٰ اتھارٹی کو جرمانے کے اختیارات دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، چھوٹے کاروبار کرنے والوں اور کاروباری افراد کو کاروبار کی بنیاد پر ٹرن اوور ٹیکس کم کیا جائے گا، اور اس کی حد میں اضافہ کیا جائے گا۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبرزیدی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے وفد سے ایف بی آر ہاؤس میں ملاقات میں یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ نئے ڈی جی آئی اینڈ آئی کو چھاپوں سے گریز کرنے کو کہیں گے۔سیکشن 152 کے تحت سعودی عرب کو حج کمپنیوں کی ادائیگی کا تعین کیا جائے گا اور ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا۔ سیلز ٹیکس کے ساتھ رجسٹرڈ ود ہولڈنگ ایجنٹوں کے لئے حد بڑھا دی جائے گی۔ امپورٹرز کی رجسٹریشن اور WEBOC رجسٹریشن کو آسان بنایا جائے گا۔ اس موقع پر صدر صبور ملک اور گروپ لیڈر سہیل الطاف، سابق صدور جلیل احمد ملک، اسد مشہدی، راجہ عامر اقبال، شاہد سلیم، سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل خان اور نائب صدر محمدحمزہ سروش بھی موجود تھے۔اس موقع پر ممبر ٹیکس پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سروربھی موجود تھے۔ایف بی آر کے چیئرمین نے اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے بھی مدد اور تعاون کا مطالبہ کیا۔ آر سی سی آئی کے صدر صبور ملک نے ایف بی آر کے چیئرمین کو تاجر برادری کے تحفظات سے آگاہ کیا۔قومی معیشت مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور معیشت کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں میں ایف بی آر کاروباری برادری کے ساتھ بہتر شراکت داری کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے چھاپوں اور کاروباری مراکز کی بندش سے  مارکیٹ میں منفی پیغام پھیلتا  ہے اس سے کاروباری مرکز اور مارکیٹ کی عزت، احترام اور شہرت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ آر سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ اسمگل شدہ سامان روکنے کی آڑ  میں کاروباری مراکز پر کارروائیوں اور چھاپوں کو روکنا ہوگا۔ یہ بھی تجویز کیا گیا کہ ایف بی آر کا امیج بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور جرمانے عائد کرنے میں نرمی دی جائے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…