جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

70سالہ راستہ کے تنازعہ پر تصادم،اندھا دھندفائرنگ،لاٹھیوں،ہاکیوں کا استعمال، ن لیگی رہنماء قتل، 3بیٹوں سمیت13سے زائد افراد زخمی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

گوجرخان(آ ن لائن)شہر کی نشیبی آبا دی ڈھوک امیرباز کے 70سالہ راستہ کے تنازعہ پربڑے تصادم کے ممکنہ خطرات کے باوجود انتظامیہ وپولیس کی مسلسل چشم پوشی، سول جج سہیل محمود کی عدالت سے حکم امتناعی کے باوجود چوہدری فیملی کی جانب سے دیوار بنانے کی کوشش اور

مسلح افراد کی مبینہ پونہ گھنٹہ تک اندھا دھندفائرنگ،لاٹھیوں،ہاکیوں اور اینٹیں وپتھربرسانے کے نتیجہ میں سابق جنرل کونسلر ن لیگی رہنماء راشد قیوم قریشی قتل، مقتول کے 3بیٹوں سمیت13سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے،آ ن لائن کے مطابق ورثاء وعلاقہ مکینوں اور سابق کئی کونسلرزنے نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے وقوعہ کوایم پی اے چوہدر ی ساجد گُجر،چوہدری براد ر ی، پی ٹی آئی رہنماء ثاقب بیگ سمیت متعدد بااثرافراد کی ملی بھگت قرار دیااوردہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دو طرفہ GTروڈ،سروس اور لنک روڈز بلاک کر دیں، لگ بھگ 3گھنٹے کی کوششوں سے ایس ایچ او گوجرخان میاں عمران عباس اور ڈی ایس پی کہوٹہ ملک طارق محبوب کے کامیاب مذاکرات کے بعدروڈ بلاکیج ختم ہوا،رات گئے تک ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا جبکہ نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کر دی گئی،وقوعہ میں زخمی ہونیوالوں میں 3حقیقی بھائی حسن،سلیمان،رضوان انکے دو کزن کامران،نعمان، مقتول راشد قریشی کے بیٹے ارمغان راشد قریشی،زائفہ راشدوغیرہ شامل ہیں،پولیس رات گئے تک اندراج مقدمہ کیلئے معمول کی لکھت پڑھت میں مصروف تھی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…