ناگویا(این این آئی)چینی حکومت کے اعلی سطح سفارتکار وانگ ای نے کہا ہے کہ امریکا دنیا میں عدم استحکام کا سب سے بڑی وجہ ہے، اس کے سیاست دان دنیا بھر میں چین پر بے بنیاد الزاماتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر ناگویا میں منعقد جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ڈچ وزیرخارجہ اسٹیف بلاک سے ملاقات میں چینی اسٹیٹ کاونسلر نے کہاکہ امریکا نے
سیاسی مقاصد خصول اور جائز چینی کاروبار کو متاثر کرنے کے لیے ریاستی عناصر کا استعمال کیا اور ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے جو غنڈہ گردی کے زمرے میں آتا ہے چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ امریکا وسیع پیمانے پر یکطرفہ اور تحفظ پسندی میں مصروف اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کو نقصان پہنچارہا ہے، یہ عدم استحکام پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا عنصر بن گیا۔