امریکا کا روس پر دباوڈالنے کیلئے یورپی ممالک میں فوج بھیجنے پرغور

14  جون‬‮  2015

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ نے بالٹک اور مشرقی یورپ کے کئی ممالک میں اپنی افواج، ٹینک اور بھاری اسلحہ بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے اوباما انتظامیہ کو یوکرین کے معاملے پر روس سے بنزد آزما ہونے کے لئے بالٹک اور مشرقی یورپ کے ممالک میں اپنی فوج اور ٹینکس تعینات کرنے اور جدید اسلحہ بھیجنے کی تجویز دی ہے، تجویز منظور ہونے کی صورت میں سرد جنگ کے بعد پہلی مرتبہ واشنگٹن اتنی بڑی تعداد میں اپنی افواج یورپ کے اس حصے میں بھیجے گا جن پر ایک عرصے تک روس کا اثر قائم رہا تھا۔پینٹاگون کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق یہ بہت قابلِ عمل منصوبہ ہے جو بالٹک اور مشرقی ممالک کے لیے تبدیل ہوتی ہوئی پالیسیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ روس کی سرحد سے متصل ممالک روسی عزائم کے حوالے سے بے یقینی کا شکار ہیں اور وہ امریکہ سے اس تناظر میں مدد مانگ رہے ہیں۔دوسری جانب پینٹاگون نے اپنے افسر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کے مطابق پہلے اس معاملے پر امریکہ میں غور ہوگا اور اس کے بعد رواں ماہ ہونے والے نیٹو اجلاس میں اس منصوبے کی حتمی منظوری متوقع ہے۔ ایک اور یورپی اخبار کے مطابق لتھوینیا، لیٹویا اور ایسٹونیا میں 150، 150 فوجی بھیجے جائیں گے جب کہ 750 فوجی پولینڈ، رومانیہ، بلغاریہ اور ہنگری میں تعینات ہوں گے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…