اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے دبئی ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بھی کئی مرتبہ دیکھا ہے کہ شخصی ضمانت ہوتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی پکڑا جائے تو دوسرا آدمی آتا ہے اور اپنا پاسپورٹ رکھوا دیتا ہے۔ پاسپورٹ رکھوانے والا شخص کہتا ہے کہ میں اپنا پاسپورٹ رکھوا رہا ہوں۔
اس شخص کو جیل سے نکال دیں اور میں گارنٹی دیتا ہوں کہ یہ بھاگے گا نہیں۔میں ایک تجویز پیش کر رہا ہوں کہ نواز شریف کے دو بیٹے ہیں ماشاءاللہ ، جو جوان ہیں، بزنس مین ہیں، برطانوی شہری ہیں۔ ان پر پاکستان کے قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ لہٰذا دو میں سے کوئی ایک بیٹا بھی آ کر پاکستان میں بیٹھ جائے اور نواز شریف چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو لائیو ٹی وی پر یہ تجویز پیش کر رہا ہوں ایسا ہو سکتا ہے۔