میکسیکو (این این آئی)شمالی میکسیکو میں منشیات فروش گروہ کی فائرنگ سے ہاتھوں 6 بچے اور 3 خواتین ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق امریکا کی مورمن برادری سے تھا۔میکسیکو کے سیکیورٹی سیکریٹری الفونسو دورازو کا کہنا تھا کہ مسلح شخص ایس یو وی گاڑی کو اپنے حریف گروہ کی گاڑی سمجھ بیٹھے ہوں گے جس کے بعد انہوں نے اس پر فائرنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک بچہ زندہ بچ گیا ،ایک گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
اور ایک لاپتہ ہے۔میکسیکو کی زمین پر امریکی شہریوں کا قتل عالمی توجہ کا مرکز اس وقت بنا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہے میکسیکو کے لیے کہ وہ امریکا کی مدد سے منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کا آغاز کرے اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دے۔میکسیکو کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واقعے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ساری توجہ اس بات پر ہے کہ میں ٹرمپ سے کیا بات کروں گا۔