ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی فوج یمن کے بندرگاہی شہر عدن کو باغیوں سے آزاد کرانے کے بعد مستحکم کرنے کے مشن کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد ملک واپس لوٹ آئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای مسلح افواج کی جنرل کمانڈ نے بتایا کہ اب وہاں عدن میں چارج سعودی اور یمنی فوج کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اماراتی فوج کی
وطن واپسی کے بعد دنوں ملکوں کی فوجیں عدن میں سیکیورٹی اور استحکام کا فریضہ سرانجام دیں گی۔ اماراتی فوج کے جنرل کمانڈر کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ طے شدہ فوجی حکمت عملی کے تحت یو اے ای فورسز نے کمان سعودی اور یمنی فوج کے حوالے کر دی ہے۔ کمان کی اس تبدیلی کا مقصد وہاں ملنے والی فوجی کامیابیوں کو مضبوط بنانا ہے۔