بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

القدس فورس نے سول کارگو طیاروں کے ذریعے شام میں فوجی منتقل کئے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آن لائن)ایران کی سمندر پار آپریشنل کارروائیوں کے لیے تشکیل دی گئی ‘القدس فورس’ کے ایک کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ عوامی نقل وحمل کے لیے استعمال ہونے والے ہوائی جہازوں میں فوجیوں اور جنگجوئوں کو شام لے جاتے رہے ہیں۔خیال رہے کہ

ایرانی فضائی کمپنیوں کے طیاروں کے ذریعے شام، یمن، عراق اور خطے کے دیگر تنازعات کا شکار علاقوں میں فوجیوں، ساز وسامان اور میزائلوں کی نقل وحمل کے لیے استعمال کرنے پر امریکا اور یورپی یونین نے پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے ایک کمانڈر نصرت اللہ بور حسینی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ‘ماھان’ فضائی کمپنی کے طیارے شام کو فورسز کو منتقل کرنے میں ہماری مدد کر رہے ہیں حالانکہ دمشق ہوائی اڈے پر گولہ باری کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران ہر اس ملک کی مدد کرتا ہے جس کے ساتھ اس کا دوستی کا معاہدہ ہے۔ شام ہمارا دوست اور اتحادی ہے اور ہم اس کی ہر ممکن طریقے سے مدد کر رہے ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی مہان ایئر لائنز پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مہان ایئرلائن نے غیر ملکی جنگجوں، اسلحہ اور رقم کی نقل وحمل ایرانی پاسداران انقلاب، اس کی ملیشیاں اور علاقائی ایجنٹوں کی مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔گذشتہ ایک سال کے دوران امریکا نے ایران کے 11 اداروں اور افراد پر مالی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان پر مہان ایئر کے ساتھ تعاون یا ڈیل کا الزام ہے۔ ان میں مالیاتی خدمات کے بینک، ہوائی جہاز کے پرزے خریدنے والی کمپنیاں اور عام سیلز ایجنٹ شامل ہیں جو ملائشیا، تھائی لینڈ اور آرمینیا میں اس کمپنی کی مدد کرتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…