بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹرمپ دور میں امریکی قومی سلامتی کے چوتھے سربراہ مستعفی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکا کی قومی سلامتی کے سربراہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکہ کے قائم مقام قومی سلامتی کے سربراہ کیون مک الینن نے اپنی تعیناتی کے 6 ماہ بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کے ذریعے کیون مک کے استعفے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حکومت کے ساتھ کئی سال گزارنے کے بعد کیون مک اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینا چاہتے تھے اور وہ نجی سیکٹر میں جانا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ نئے قومی سلامتی کے سربراہ کا اعلان آئندہ ہفتے

کیا جائے گا۔امریکی صدر نے عہدہ چھوڑنے والے قومی سلامتی کے سربراہ کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارڈر کراسنگ کو کم کرنے کے لیے ساتھ کام کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیون مک امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں قومی سلامتی کے چوتھے سربراہ تھے، انہوں نے امریکی صدر کی اْن سخت پالیسیوں کی نگرانی کی جس کا مقصد میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کو روکنا تھا۔مک کیون کو اپریل میں کرسجن نیلسن کے استعفے کے بعد قومی سلامتی سیکیورٹی کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…