نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے فوجی باقاعدگی سے لوگوں کو سیکس کے بدلے میں اشیا دیتے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مسودے میں کہا گیا کہ ہیٹی اور لائبیریا میں سینکڑوں عورتیں بھوک اور مفلسی کے باعث اپنے آپ کو سیکس کے لیے فراہم کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ بدلے میں ان خواتین کو زیورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر اشیا دی جاتی ہیں۔رپورٹ کے مسودے میں کہا گیا کہ 2008 سے 2013 تک 480 ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔واقعات میں ایک تہائی واقعات میں بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہیٹی اور لائبیریا میں سینکڑوں خواتین سے سروے کیا گیا۔ان خواتین نے کہا کہ بھوک، مفلسی اور لائف سٹائل بہتر کرنے کےلئے انھوں نے امن مشن کے فوجیوں کے ساتھ سیکس کیاان دو ممالک سے حاصل کیے گئے شواہد سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ اشیا کے بدلے میں سیکس عام ہے تاہم اس کو رپورٹ نہیں کیا جاتا۔رپورٹ کے مطابق ہیٹی میں پچھلے سال 231 افراد نے کہا کہ انھوں نے اشیا کے بدلے میں سیکس کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکس کے بعد اگر کسی خاتون کو وعدے کے مطابق اشیا نہ دی جاتیں تو وہ فوجیوں کے بیجز رکھ لیتیں اور دھمکی دیتی کہ اگر وعدہ پورا نہ کیا تو سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی شناخت عام کردی جائے گی۔