جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

برصغیر کیلئے القاعدہ کے سربراہ بھارتی شہری عاصم عمر کو افغان و امریکی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک کردیا گیا، افغان انٹلیجنس کے انکشافات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)افغان انٹلیجنس نے دعویٰ کیا ہے کہ برصغیر کیلئے القاعدہ کے سربراہ عاصم عمر کو افغان اور امریکی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک کردیا گیا ہے۔افغان انٹلیجنس نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ عاصم عمر کو 23 ستمبر 2019ء کو ہلمند صوبے کے موسی کلہ ضلع میں آپریشن کے دوران چھ ساتھیوں سمیت ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران وہ طالبان کے ایک کمپاؤنڈ میں موجود تھے۔ طالبان نے اس وقت تک افغان انٹلیجنس کے دعویٰ کے بارے میں تبصرے سے انکار کیا ہے۔ افغان انٹلیجنس نے

دعویٰ کیا ہے کہ عاصم عمر پاکستانی شہری تھے لیکن امریکہ کی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ عاصم عمر بھارتی شہری تھے۔ عاصم عمر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بھارت سے پاکستان آئے تھے اور کراچی میں ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔ ان کو القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے 2014ء میں برصغیر ہند کیلئے القاعدہ کا سربراہ نامزد کیا تھا، وہ کئی کتابوں کے مصنف تھے، شدت پسندوں کے ذرائع کے مطابق عاصم عمر کو غیر ملکی اورافغانستان میں موجود مسلح گروہوں کے درمیان عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…