جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

قابض بھارتی فوجیوں کے کشمیریوں پر مظالم اور قبضے سے متعلق بیان کو واپس لینے کامطالبہ، ملائیشیا نے بھارت کے ہوش ٹھکانے لگادیئے،وزیراعظم مہاتیر محمد کازبردست جواب

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالا لمپور(آن لائن) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں قابض بھارتی فوجیوں کے کشمیریوں پر مظالم اور قبضے سے متعلق بیان کو واپس لینے کے دباو کو مسترد کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے ریمارکس کو واپس لینے کے مطالبے پر کہا ہے کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں اور حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں بھی وہی بات دوہرائی تھی اور جہاں جہاں موقع ملا، کشمیریوں کی آواز بنوں گا۔مہاتیر محمد نے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو کشمیریوں پر حملہ اور ناجائز قبضہ قرار دیتے ہوئے دنیا کے سامنے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا تھا اور اقوام متحدہ سے اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا تھا۔وزیراعظم مہاتیر محمد کے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اْٹھانے پر مودی سرکار بلبلا اْٹھی اور وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملائیشیا سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جس پر ملائیشیا کو مداخلت کرنے کی ضروری نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…