جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

افغانستان: فوجی رنگروٹوں کو لے جانے والی بس پر خودکش حملہ 10 افراد ہلاک 27 زخمی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلال آباد(آن لائن) افغانستان میں فوجی رنگروٹوں کو لے جانے والی ایک بس کے نزدیک خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان فوج میں حال ہی بھرتی ہونے والے ’رنگروٹس‘ کو لے جانے والی بس کو

اس وقت دھماکے سے اْڑادیا گیا جب وہ ایک رکشے کے نزدیک سے گزر رہی تھی۔خود کش حملہ جلال آباد کی مصروف شاہراہ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں راہگیر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔جلال آباد پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ بارودی مواد سے بھرے رکشے کو بس سے ٹکرا دیا گیا جس سے زوردار دھماکا ہوا، تاحال کسی شدت پسند گروپ نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم جلا ا?باد میں حالیہ حملوں میں طالبان اور داعش جنگجو ملوث رہے ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں طویل جنگ کے خاتمے اور امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے افغان طالبان اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات صدر ٹرمپ کی جانب سے اچانک مذاکراتی عمل ختم کرنے کے یک طرفہ بیان کے بعد تعطل کا شکار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…