جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

3 کم عمرپاکستانی نژاد امریکی بہنوں نے مل کر 9 کتابیں لکھ ڈالیں صدف،ہدا اور ملیحہ نے اس کارنامے کا کریڈٹ کسے دیدیا؟

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تین کم عمرپاکستانی نژاد امریکی بہنوں نے مل کر 9 کتابیں لکھ لیں جن کی ہزاروں سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے و الد حافظ ایاز صدیقی کے مطابق تینوں بہنوں نے کم عمری میں ہی لکھنا شروع کر دیا تھا۔

20 سالہ صدف ، 16 سالہ ہدا اور 15 سالہ ملیحہ اپنے ہم عمروں کے لیے افسانوی ناولز لکھتی ہیں۔ایاز صدیقی کے مطابق 90 کی دہائی میں انہوں نے پاکستان کے شہر خانیوال سے امریکا، نیویارک شہر میں ہجرت کی تھی، وہ ایک نجی اسکول کے استاد تھے، امریکا منتقل ہونے کے بعد انہوں نے اپنا پیشہ بدلا اور وکالت شروع کر دی تھی۔ایازصدیقی کا ’ کہنا تھا کہ یہ میرا خواب تھا کہ میں ناولز لکھوں، مگر مجھے اس کے لیے وقت نہیں ملا، مگر آج میری بیٹیاں میرے خواب پورے کر رہی ہیں، تینوں بہنوں کی کتابیں ایمزون پر دستیاب ہیں۔بہنوں میں سب سے چھوٹی ملیحہ نے 2 کتابیں لکھی ہیں، پہلی کتاب انہوں نے ’دی ہارٹ آف ٹائم‘ 10 سال کی عمر میں لکھی تھی جبکہ صدف کا ایک ناول شائع ہو چکا ہے جس کا نام ’کراسنگ ریڈ لائٹس‘ تھا، صدف نے جب اپنا پہلا ناول مکمل کیا، ان کی عمر 14 سال تھی۔ ہدا پانچ ناولز کی مصنفہ ہیں جن کے ناولز فکشن، اسٹوڈیو فیچر فلم اور ٹیلی ویڑن سیریز کے لیے موزوں تھے۔تینوں بہنوں کا کہنا ہے کہ اْن کے والد انہیں اس کام میں مدد فراہم کرتے ہیں، ان کی تحریر میں نکھار لانے کا سہرا اْن کے والد کے سر جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…