جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کشمیری خواتین ہر وقت آبروریزی کے خطرے سے دوچار، ڈبلیو ایس ایس کے انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019 |

نئی دلی(این این آئی)”خواتین کے خلاف جنسی تشدد اور ریاستی جبر“(ڈبلیو ایس ایس) نامی بھارتی تنظیم کے ایک چار رکنی وفد نے 23تا28ستمبر تک مقبوضہ کشمیر کے دورے کے بعد مقوضہ وادی کی صورتحال کے بارے میں ایک تشویشناک رپورٹ جاری کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تنظیم کے وفد نے سرینگر، شوپیاں، کپواڑاور بارہمولہ میں کئی خواتین اور بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔

وفد نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کشمیریوں کو اپنے سروں پر سوار بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے تشدد کا ہروقت خطرہ لگا رہتا ہے اور وہ اس بات کے حوالے سے بھی پریشان رہتے ہیں کہ اگر انکے بچوں کھیلنے کیلئے گھر وں سے باہر گئے تو پھر شاید وہ واپس گھروں کونہیں لوٹیں گے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں لہذا گھروں کے مکین خاص طو ر پر خواتین ہر وقت ڈر وخوف کی کیفیت میں رہتے ہیں۔ ڈبیلو ایس ایس کی رکن نندنی راؤ نے کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھار تی فورسز کے اہلکار میں داخل ہو کر ہر چیز تباہ کر دیتے ہیں، وہ کھانے پینے کی اشیاء اور دوسرے میں مکس کر دیتے ہیں، چالوں میں مرچی ملاتے ہیں اور اسطرح کی دیگر حرکات کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والی ڈبلیو ایس ایس کی رکن Shivani Tanejaنے رپورٹ میں کہا کہ بھارتی فورسز اہلکارگرفتار کیے گئے کشمیرنوجوانوں اور بچوں کی رہائی کے عوض رشوت طلب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی کشمیر میں کئی ایسے خاندانوں کے ساتھ ملاقات ہوئی جنہوں نے اپنے پیاروں کی رہائی کے بدلے چھ ہزار تا دو لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض فورسز کے بہیمانہ برتاؤ سے بچنے کیلئے خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ اس وقت ہر کشمیری بھارت کے خلاف ہوچکا ہے اورانکا بھارتی میڈیا پر بھی سخت غصہ ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہاں کا میڈیا کشمیرکے بارے میں گمراہ کن رپورٹنگ کر رہا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ

کشمیر میں سب ٹھیک ٹھاک ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ وفد نے اپنے دورے کے دوران ایک بیس برس کی کشمیری لڑکی کے ساتھ بھی ملاقات کی جسکا مزید تعلیم کے حصول کا خواب ادھورا رہ گیا اور جس کے بارہ سالہ بھائی کو چند روز قبل بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض علاقوں میں بھارتی فورسز نے ہر گھر کی کھڑکیاں ٹوڑ دی ہیں اور کشمیری خواتین ہر قت آبروریزی اور چھیڑ چھاڑ کے خطرے سے دوچار رہتی ہیں۔ رپورٹ میں زور دیا گیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں لوگوں کو انصاف فراہم کرے، ان کے بنیادی حقوق بحال کرے اور مجرم بھارتی اہلکاروں کو سزا دے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…