ریاض( آن لائن )ہر سال لاکھوں مسلمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ ہر سال عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں میں پاکستانی سرفہرست ہوتے ہیں۔ گزشتہ عمرہ سیزن کے دوران بھی 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے عمرہ کیا۔رواں عمرہ سیزن کے دوران بھی لاکھوں پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔تاہم سعودی
حکومت کی جانب سے عمرہ کے خواہش مندوں کے لیے بری خبر سنا دی گئی ہے۔ ایک سعودی اخبار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی مملکت میں عمرہ ویزہ فیس میں 5 گنا اضافہ کر دیا ہے۔ ماضی میں پاکستانیوں کو عمرہ فیس کی مد میں صرف 6700روپے ادا کرنا ہوتے تھے، تاہم اب 5 گنا اضافے کے بعد انہیں عمرہ کی ویزہ فیس 33 ہزار 600 روپے ادا کرنا ہو گی۔