اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ غلطی سے برطانیہ کی ایک لیبارٹری میں بھی جان لیوا اینتھریکس وائرس بھیجا گیا تھا۔ پینٹاگون کے مطابق زندہ یا فعال ایتھریکس کے نمونے برطانیہ کی ایک لیبارٹری میں غلطی سے بھیجے گئے تھے، اس اعتراف کے بعد ان لیبارٹریز کی تعداد 68ہوگئی ہے، جہاں یہ مہلک وائرس فعال حالت میں بھیجا گیا، یہ لیبارٹریز 11امریکی ریاستوں، جنوبی کوریا اور کینیڈا میں واقع ہیں، تاہم پینٹاگون کا کہنا تھا کہ وبائی بیماری پھیلانے والے اینتھریکس سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حیاتیاتی تحفظ کے ماہرین نے غلطی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور مزید احتیاط برتنے کی تلقین کی ہے ۔