جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

امر یکہ ، سیاہ فام نوجوانوں سے بدسلوکی پر پولیس اہلکار مستعفی

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکسس میں نوجوانوں کے ایک گروپ سے ’بدسلوکی‘ کے ملزم پولیس اہلکار نے استعفیٰ دے دیا ہے۔،اس گروپ میں زیادہ تر سیاہ فام نوجوان شامل تھے جو ایک سوئمنگ پول کے نزدیک جمع تھے۔ امر یکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیلس کے نواحی علاقے میک کینی کے 41 سالہ کارپورل ایرک کیسبولٹ نے ’اپنی مرضی‘ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ایرک کو جو کہ سفید فام ہیں، جمعے کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دو لڑکوں پر پستول تانتے اور ایک 15 سالہ سیاہ فام لڑکی کو زمین پر گراتے دیکھا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ایرک جائے وقوع پر مقامی افراد کی جانب سے اس شکایت کے بعد پہنچے تھے کہ تیراکی کے ایک تالاب کے پاس کچھ گڑبڑ ہے۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد انھیں انتظامی رخصت پر بھیج دیا گیا تھا تاہم سینکڑوں افراد نے جلوس نکال کر ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔ ایک پریس کانفرنس میں میک کینی کی پولیس کے سربراہ گریگ کونلی نے ایرک کیسبولٹ کے اقدامات کو ’ناقابلِ دفاع‘ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری پالیسی، ہماری تربیت ان کی حرکات کی حمایت نہیں کرتی اور جیسا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ واقعے کے وقت اپنے آپے سے باہر تھے۔‘گریگ کنولی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت وہاں 12 پولیس اہلکار تھے جن میں سے 11 نے تربیت کے عین مطابق عمل کیا اور ’شاندار کام کیا۔میک کینی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ میں پہلے ہی سیاہ فام آبادی کی جانب سے متعدد بار پولیس پر بےجا تشدد کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔رواں برس امریکی پولیس کے ہاتھوں کئی غیر مسلح سیاہ فام باشندوں کی ہلاکتوں سے مختلف امریکی شہروں میں شدید عوامی ردعمل بھی سامنے آیا اور مظاہرے کیے گئے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے حال ہی میں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکی حکام کے اعداد و شمار کے برعکس ملک میں پولیس کے ہاتھوں روزانہ دو سے زائد افراد مارے جاتے ہیں اور ان میں اکثریت سیاہ فام شہریوں کی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جمع کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک میں پولیس کے ہاتھوں 385 افراد مارے گئے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…