پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پہلے صدارتی انتخابات ہونگے  پھرکوئی امن معاہدہ۔۔! افغان حکومت نے طالبان کو صاف انکارکرتے ہوئے بڑی پیشکش کردی

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان حکومت اس ماہ کے آخرمیں انتخابات کے انعقاد کے بعد طالبان مزاحمت کاروں کے ساتھ امن کے قیام پر غور کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات افغان صدراشرف غنی کے ترجمان صدق صدیقی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہی ہے۔انھوں نے کہاکہ کوئی بھی چیز صدارتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں حائل نہیں ہوگی۔انھوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ امن معاہدہ 28 ستمبر کو شیڈول کے مطابق صدارتی انتخابات کے انعقاد کے بعد ہی ہوسکتا ہے اور ان انتخابات کے بغیر امن کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہوسکتی۔صدق صدیقی نے

اپنے تئیں اس عزم کا اظہار کیا کہ انتخابات کے انعقاد سے قبل ملک میں سکیورٹی کی صورت حال کی بہتری کے لیے بڑی تبدیلی رونما ہوگی اور مزید تشدد سے متعلق خدشات کو دور کیا جائے گا۔افغان صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان کو اپنی کارستانیوں کی وجہ سے سیاسی ناکامی کا سامنا ہے۔انھیں غیر ملکی طاقتوں کے بجائے افغان حکومت کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کرنے چاہئیں۔ترجمان صدق صدیقی کا کہناتھا کہ افغان حکومت نے فی الوقت اپنی امن کوششیں معطل کردی ہیں اور انتخابات کے بعد امن عمل پر پیش رفت ان کی ترجیح ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…