اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سچن ٹنڈولکر نے گاؤں کو’گود‘ لے لیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ۔۔۔۔۔بھارت کے سابق کرکٹر اور رکن پارلیمان سچن تندولکر نے آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں واقع ایک گاؤں کو’گود‘ لے لیا ہے۔سچن راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور انہوں نے ایک حکومتی منصوبے کے تحت پتمراجور در ے گاؤں کی حالت سدھارنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔تندولکر نے پہلے مرحلے میں گاؤں کے لیے تقریباً دو کروڑ 80 لاکھ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ان میں کمیونٹی سینٹر، آنگن باڑی سکول اور باورچی خانے، کھیل کا میدان، آرام خانہ اور بیت الخلاء کی تعمیر شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’کرکٹ کی زبان میں کہوں تو پہلی اننگز میں ہم کئی طرح کی سہولیات دیں گے۔‘
اس موقع پر سچن نے دیہاتیوں سے شراب اور تمباکو کی لت چھوڑنے کی اپیل بھی کی۔سچن نے لوگوں سے بیٹیوں کو بیٹوں کے برابر اہمیت دینے کو کہا اور کہا کہ ’وہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ یہی گاؤں کیوں اور میرا سادہ جواب ہوتا ہے، میں نے ہندوستان کے لیے کھیلا ہے اور یہ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کا میرا طریقہ ہے۔‘سچن کے گاؤں گود لینے کے فیصلے کی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی تعریف کی ہے۔مودی نے ٹویٹ کیا، ’میں یہ جان کر خوش ہوں کہ یہ عظیم کھلاڑی رہنما مثالی منصوبے کے تحت ایک گاؤں گود لیں گے۔‘

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…