لندن (نیوزڈیسک)یورپ میں کام کرنے والے سب سے بڑے بینک ایچ ایس بی سی نے دنیا بھر میں اپنے دفاتر سے 20 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک نے بتایا کہ ان میں سے آٹھ ہزار ملازمتیں برطانیہ سے ختم ہوں گی اور ان اقدامات کا مقصد اخراجات میں کمی اور کاروبار کو سادہ بنانا ہے۔ کٹوتیوں سے ریٹیل اور انوسٹمنٹ دونوں قسم کی بینکاری متاثر ہوگی ¾20 ہزار نوکریاں ختم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایچ ایس بی سی اپنے دو لاکھ 66 ہزار ملازمین میں سے سات فیصد کو فارغ کر رہا ہے۔بینک کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق وہ ترکی اور برازیل میں اپنا کاروبار بند بھی کر رہا ہے۔بینک نے ان اطلاعات کی تصدیق کی کہ وہ اپنے صدر دفتر کو برطانیہ سے باہر لے جانے پر بھی غور کر رہا ہے اور اس بارے میں حتمی فیصلہ سالِ رواں کے آخر تک کر لیا جائےگا۔