کابل(آن لائن)افغانستان میں سکیورٹی چوکیوں پر طالبان کے حملوں اور چھڑپوں میں چھ اہلکار اور 8طالبان ہلاک ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ تخار میں سکیورٹی چوکیوں پر دومختلف حملوں میں چھ سکیورٹی اہلکار اور 8طالبان ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے طالبان کے حملے میں سکیورٹی چوکیوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے