جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

یہ وقت بات چیت کا نہیں بلکہ ایران پر دباؤ بڑھانے کا ہے ، نیتن یاہو

datetime 6  ستمبر‬‮  2019 |

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے یہ بات لندن روانہ ہونے سے قبل دئیے گئے ایک بیان میں کہی۔ وہ لندن میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی وزیر دفاع ماریک ایسپر سے ملاقات کریں گے۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وقت ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے مناسب نہیں بلکہ یہ تہران پر دباؤ بڑھا دینے کا وقت ہے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے

سے ایران کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اسی طرح وہ بین الاقوامی سمندری نقل و حمل کے خلاف دشمنانہ کارروائیاں انجام دے رہا ہے اور اسرائیل میںہلاک کر دینے والے حملے کر رہا ہے۔ یہ تمام امور مزید پابندیاں عائد کرنے کا سبب ہیں۔اس بات کی توقع ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی عدم پاسدارای کے حوالے سے اضافی اقدامات کا اعلان کرے گا۔ اگر یورپ امریکی پابندیوں کے سائے میں ایران کے تیل کی فروخت کا حل فراہم کرنے میں ناکام رہا تو تہران اپنی جوہری سرگرمیوں کو تیز کر دے گا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…