واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکا میں بھی موروثی سیاست کا رجحان پروان چڑھنے لگا ، جارج بشسےنئر کے بیٹے جیب بش نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔عالمی مےڈےا کے مطابق بش خاندان کا ایک اور سپوت حکمرانی کی دوڑ میں شامل ہونے کو تیار ہے، باپ اور بھائی کے بعد جیب بش بھی صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے تیار ہے۔ جارج بش سینئیر انیس سو اٹھاسی سے انیس سو ترانوے تک امریکا کے صدر رہے، ان کے بیٹے جارج بش جونئیر 2001سے 2009تک عہدہ صدارت پر فائز رہے، اور اب چھوٹے بیٹے جیب بش بھی اپنی قسمت آزمانے کو تیار رہے ہیں، وہ پندرہ جون کو میامی سے اپنی صدارتی انتخاب کی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ری پبلکن پارٹی کے امیدوار جیب بش انیس سو ننانوے سے دوہزار سات تک فلوریڈا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں، جیب بش کے ہاتھ میں امریکی صدارت کی لکیر ہے یا نہیں اس کا فیصلہ اگلے سال الیکشن میں ہوجائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں